• news

چمن: باب دوستی16ویں روزبھی بندرہا،نیٹو سپلائی سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں معطل

چمن (اے این این) چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی 16 ویں روز بھی نیٹو سپلائی سمیت ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کیلئے بندہے تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قندھار بم دھماکے کا زخمی افغان شہری علاج کیلئے پاکستان منتقل کردیا گیا۔بندش کے سبب دونوں جانب نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دوطرفہ تجارت معطل ہے جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیمار افغان شہریوں کو پاسپورٹ پر جانے کی اجازت ہے ۔دوسری جانب ضلع چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری دوسرے روز بھی جاری رہی۔ مردم شماری دوبارہ شروع کرنےکا فیصلہ گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں ہوا تھا جبکہ افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں مردم شماری کا عمل کل تک مکمل کرلیا جائیگا۔
مردم شماری کے لئے ہر گھر کے سربراہ کی علاقے میں موجودگی یقینی بنائی گئی تاہم دیگر متاثرہ بدستور خیمہ بستی میں موجود ہیں۔
چمن

ای پیپر-دی نیشن