• news

بجٹ تیاری میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آ باد ( آ ئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت بجٹ تیاری کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز سے وسیع مشاورت کررہی ہے اور موجودہ حکومت اس روایت پرگزشتہ چار سال سے عمل کررہی ہے، فرٹیلائزرز مینوفیکچررز کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا، خریف کی فصل کے دوران یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے،حکومت زرعی شعبہ کو سپورٹ کرنے کے لیے کھاد پر کیش کی صورت میںسبسڈی دے رہی ہے تاکہ کسانو ں کو ریلیف دیا جا سکے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ فرٹیلائزرز بنانے والے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اور وزیر خزانہ کو بجٹ تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہاکہ زرعی شعبہ نے مالی سال 2016-17 میں 3.46فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے ۔حکومت نے 5.28فیصد کی اقتصادی ترقی کے شرح حاصل کی ہے ۔ قبل ازیں وزیر خزانہ سے آل پاکستان ٹیکسٹائلز پرسسینگ ملز اسوسی ایشن کے وفد نے بیر موتی والا کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت ٹیکسٹائل کے شعبہ کو بہت خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

اسحاق ڈار

ای پیپر-دی نیشن