• news

حکومت عالمی عدالت میں کلبھوشن کا کیس بہتر طور پر نہیں لڑسکی: پرویز اشرف

راولپنڈی(صباح نیوز)سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ گریڈ 4 کی نوکری دینا ان کا جرم بن گیاہے،ساتھ ہی انہوں نے حکومت پر عالمی عدالت میں کلبھوشن کا کیس بہتر انداز میں نہ لڑنے کا بھی الزام عائد کیا۔پیپکو میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتیں کرانے کا اعتراف کیا۔ حکومت کو پوری تیاری کےساتھ عالمی عدالت میں جانا چاہیے تھا۔
پرویز اشرف

ای پیپر-دی نیشن