• news

سندھ حکومت کا موہنجو دڑو تحقیق‘ وسائل کے نام سے ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی ( این این آئی )سندھ کی حکومت نے موہنجو دڑو تحقیق اور وسائل کا ادارہ قائم کرنے فیصلہ کر لیا جس کامقصد وادی سندھ کی تہذیب کے آثارقدیمہ کے مقامات کے بارے میں محققین اور دانشوروں کو تحقیق کے لئے سہولتیں فراہم کرنا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق آثارقدیمہ کے عالمی ماہرین کو دعوت دی جائے گی جو موہنجودڑو کے مقام پر جاری اہم کھدائی کے بارے میں حتمی رپورٹ تیار کرنے میں مدد دیں گے۔ سندھ کی حکومت نے اپنی مکمل صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
موہنجو دڑو/ فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن