• news

امریکہ، سعودی عرب عسکری معاہدے پر اسرائیل کی تشویش

مقبوضہ بیت المقدس( آن لائن) اسرائیل نے امریکہ اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے عسکری معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر توانائی یووال اسٹائنٹز کے بقول یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ سعودی عرب کو فراہم کیے جانے والے اربوں ڈالر کے اسلحہ سے اس شعبے میں اسرائیلی بالا دستی ختم نہیں ہوگی۔ سعودی عرب ابھی بھی ایک دشمن ملک ہے اور کسی کو بھی علم نہیں کہ مستقبل میں کیا ہو گا۔ اسٹائنٹز کے مطابق عسکری معاہدے اسرائیل کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ سعودی عرب کے بعد اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن