• news

سعودیوں نے ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کو’’ بنت ٹرمپ‘‘ کا نام دیدیا

ریاض (اے این این)مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہرت پانیوالے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں ان سے بھی زیادہ سوشل میڈیا پر ایوانکا بنت ٹرمپ اور سرخ ٹائی والا شخص زیربحث ہے، سعودی سوشل میڈیا صارفین نے ایوانکا کی بجائے بنت ٹرمپ کے نام سے ٹرینڈ شروع کردیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر فورس ون کے طیارے سے باہر آتے ہی امریکی صدر کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا اور عربی میں بنت ٹرمپ یعنی ٹرمپ کی بیٹی کا ٹرینڈ شروع ہوگیا اور ایوانکا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ امریکی وفد میں شریک ایوانکا ٹرمپ نے سعودی عرب پہنچنے پر لمبا سیاہ لباس زیب تن کر رکھا تھا تاہم ان کے سر پر دوپٹہ یا برقعہ نہیں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن