پاکستان سمیت تمام ٹیموں کی جرسی کی رونمائی
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی تمام ٹیموں کیلئے جرسی متعارف کرا دی گئی ہے۔ تمام ٹیموں کو ایک ہی ڈیزائن کی شرٹس دی گئی ہے جس میں ٹیموں کا روایتی رنگ نمایاں ہے۔ پاکستانی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا روایتی سبز رنگ نمایاں ہے جبکہ دونوں سائیڈ پر ہلکا سبز رنگ دیا گیا ہے۔ جرسی کی ایک جانب پاکستان کرکٹ بورڈاور دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کا لوگو نمایاں ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2017ءآئندہ ماہ یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہو رہی ہے۔اس عالمی ایونٹ میں پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف 4 جون کو برمنگھم کے میدان میں اترے گا۔