پاکستانی کوہ پیما عبدالجبار بھٹی نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر لی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کوہ پیما کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر لی، عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ گزشتہ روز سر کی جس کے بعد عبدالجبار بھٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں اس سے پہلے نذیر صابر، حسن سد پارہ اور ثمینہ بیگ بھی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر چکی ہیں عبدالجبار بھٹی کیمپ فراسے میں کیمپ روانہ ہو گئے۔