• news

فکسنگ سکینڈل، عمر امین نے بکی یوسف کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش کا اعتراف کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں عمر امین نے بکی یوسف کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش کا اعتراف کر لیا ، عمر امین نے ٹربیونل کو جمع کرائے گئے بیان حلقفی میں اعتراف کیا کہ دوڈاٹ بال کھیلنے کیلئے20لاکھ روپے کی پیشکش کی جسے یکسر مسترد کر دیا ، سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد کرنل ریٹائرڈ اعظم کوتمام تفصیلات بتادیں۔عمر امین نے بیان میں مزید لکھا کہ وہ بکی یوسف انور کو 2014 سے جانتا ہے5جنوری کو یوسف کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا تھا۔یکم فروری کو یوسف کا مسیج آیا کہ وہ 5 فروری کو دبئی پہنچ جائےگا، 6 کو ملاقات ہوگی، 6 فروری کو ہم شیخ زید روڈ پرآیوش ریسٹورنٹ میںملے۔یوسف نے مجھے سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی‘مجھے پہلا اوور چھوڑ کر 2 ڈاٹ بالز کھیلنے کے بدلے 20 لاکھ روپے کی آفر کی گئی۔حامی بھرنے پر مخصوص بیٹ گرپس اور بینڈز پہننے تھے‘ آفر میں نے یکسر مسترد کردی، سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد کرنل ریٹائرڈ اعظم سے ملاقات کیلئے واٹس ایپ مسیج کردیا۔ کرنل ریٹائرڈ اعظم کی مصروفیات کے باعث 8 فروری کو ملاقات میں واقع سے متعلق تفصیلات بتادیں۔

ای پیپر-دی نیشن