الیکشن کمشن میں عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت کل ہوگی
اسلام آ باد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت کل منگل کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بنچ ہاشم علی بھٹہ کی درخواست پر سماعت کا آغاز کرے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہاشم علی بھٹہ نامی شخص کی جانب سے آئین کے آرٹیکل62اور 63کے تحت دائر ہونے والی درخواست کی سماعت کل ہوگی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے اس سے قبل ہاشم علی بھٹہ کی درخواست کو سماعت کے موقع پر پیش نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی تھی تاہم اسے بعد میں دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
نااہلی ریفرنس