اسلام آباد: ایف 8 سے بھارتی شہری گرفتار، فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا، فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے علاقے ایف 8 سے نامکمل سفری دستاویزات کی بناپر بھارتی شہری کو گرفتار کرکے 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا بھارتی شہری ایف 8 میں گھوم رہا تھا جب شکل و صورت مشکوک ہونے پر اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ بھارتی ہے اور اس کا تعلق ممبئی سے ہے۔ بعدازاںملزم کو نامکمل سفری دستاویزات کے مقدمے کی وجہ سے فاضل عدالت میں پیش کرکے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
بھارتی/ گرفتار