• news

گوجرانوالہ: گھریلو پریشانی پر پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی نے خودکشی کرلی

لاہور، گوجرانوالہ+قلعہ دیدار سنگھ (نمائندگان+ نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)گھریلو پریشانی میں مبتلا پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی نے زہر پھانک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ قلعہ دیدار سنگھ کا احمد کچھ دنوں سے گھریلو پریشانی میں مبتلا تھا جس نے اسی پریشانی کے عالم میں زہریلی گولیاں کھا لیں جسے حالت غیر ہوجانے کے باعث اسکے ورثا نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا ۔ مزید برآں فیصل آباد، جہلم، چنیوٹ اور پاکپتن میں گھریلو جھگڑوں اور حالات سے دلبرداشتہ 4 نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق 18 سالہ مرید عباس سکنہ 73ر۔ب نے گھر والوں سے جھگڑا ہونے کے باعث گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں۔جہلم کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے 22سالہ زین العابدین نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی۔چنیوٹ کے چک 125 جپہ کے 35 سالہ شہباز نے گھر میں جھگڑے پر چوہے مار گولیاں نگل لیں۔پاکپتن کے نواحی گاﺅں 35/ ایس پی کے 15 سالہ دسویں جماعت کے طالب علم زین نے کھانا کھاتے ہوئے بڑے بھائی سے جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں۔
خودکشیاں

ای پیپر-دی نیشن