• news

صفدرآباد روڈ پر گیس ری فلنگ سلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا‘ 5 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

شیخوپورہ+ ننکانہ+ سانگلہ ہل+ صفدرآباد+ پھلروان چوک (نمائندگان) صفدر آباد روڈ پر چک نمبر24سٹاپ پر گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ لگ گئی، جس سے 5بچوں سمیت8افراد بری طرح جھلس گئے، جن میں سے5کی حالت نازک ہے، جھلسنے والوں میں ارسلان، حسنین جاوید، اسد علی، محمد جنید، محمد طاہر، محمد ریحان، حفیظ اور رابعہ وغیرہ شامل ہیں، 2 افراد معمولی زخمی ہوئے، بتایا گیا ہے کہ چک نمبر24خورد کے بس سٹاپ پر گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کا دھندہ جاری ہے، گذشتہ روز 6بجے کے قریب سجاد واہلہ کی دکان پر گیس کی ری فلنگ ہو رہی تھی کہ اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، گیس نے آگ پکڑ لی، قریب کھڑے بچے اور دیگر افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ جھلسنے والوں کو مقامی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔
سلنڈر دھماکہ

ای پیپر-دی نیشن