• news

فیصل آباد‘ پاکپتن: اوباشوں کی ڈیڑھ سالہ بچے، چھٹی جماعت کی طالبہ ،خاتون سے زیادتی

فیصل آباد، لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاروں سے) اوباشوں نے ڈیڑھ سالہ بچے، چھٹی جماعت کی طالبہ اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ریلوے کچی آبادی میں اوباش سنی مسیح نے ہمسائے رضوان کے ڈیڑھ سالے بچے حسنین رضا کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تاہم درجنوں افراد نے تھانہ پیپلز کالونی کے سامنے احتجاج کیا اور مقدمہ کے اندراج کا مقدمہ کا مطالبہ کیا۔ 13سالہ نورین مسیح سکنہ 100گ ب تھانہ صدر کی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی گورنمنٹ پرائمری سکول 102گ ب میں چھٹی کلاس کی طالبہ ہے متاثرہ بچی کے ماموں نے بتایا کہ ہم چک نمبر100گ ب ٹھاریاں میں رانا نوید کے ڈیرے پر کھیتی باڑی کرتے ہیں وہاں سے بھانجی نورین بی بی کو عرفان مسیح ورغلاءکر اسکی سوتیلی ماں کے گھر لے گیا جہاں پر پہلے سے موجود جمیل مسیح نے زیادتی کی خاتون نے تھانہ صدر میں اس واقعہ کے متعلق درخواست بھی دی لیکن شنوائی نہ ہوئی ۔ پاکپتن سے نامہ نگار کے مطابق نواحی 151/EB کی شہناز بی بی اپنی بھانجی، بیٹی کے ہمراہ گھر میں سو رہی تھی کہ اوباش صہیب گھر میں داخل ہوگیا اسلحہ کی نوک پر شہناز بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، خاتون کی چیخ پر اہل خانہ بیدار ہوگئے ملزم صہیب کو پکڑ لیا کہ اسکا ساتھی ملزم سرور آیا جس نے صہیب کو چھڑوا لیا۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن