ترک پولیس نے داعش کے دومبینہ ارکان کوگولی مارکرہلاک کردیا
انقرہ (آن لائن) ترک پولیس نے اتوارکوانقرہ میں جہادی گروپ دولت اسلامیہ کے دومبینہ ارکان کوگولی مارکرہلاک کردیا،پولیس کاخیال تھاکہ وہ دارالحکومت میں حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ،یہ بات مقامی گورنرنے بتائی ہے ۔ان دونوں افرادکوانقرہ کے ضلع ایتیسمگٹ میں ان کی رہائش گاہ پرپولیس آپریشن میں ماراگیا،آپریشن میں ملزمان کے ہلاک ہونے سے قبل پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔
،یہ بات سرکاری خبررساں ایجنسی انادولونے مقامی گورنرایرکان توپاکاکے حوالے سے بتائی ہے۔