عبدالرحیم مندوخیل ژوب میں سپردخاک‘ پشتون دہشت گرد نہیں: محمود اچکزئی
کوئٹہ/ ژوب (آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے پشتون دہشتگرد نہیں کوئی ہماری مسجد کو پتھر نہ مارے ہم کسی کے گر جا گھر اور مندر کو پتھر نہیں ما رتے، پگڑی اور داڑھی والا دہشتگرد نہیں، ہم نے دوسروں کی جنگ پشتون ملت پر مسلط کررکھی ہے اس لئے پشتونوں کو موجودہ حالات اور صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے متحد ہو کر آگے بڑھنا، ہماری منزل ابھی دور ہے کیونکہ پشتون وطن کی مٹی ہماری ماں ہے اسے استعمال کر نے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ رحیم مندوخیل نے زندگی مظلوم عوام کے لئے وقف کر رکھی تھی اور آخری دم تک مظلوم عوام کی جنگ لڑتے رہے۔ پشتون قوم ایک قابل رہنما سیاسی استاد سے محروم ہوگئی ہے، ان کی موت سے پیدا ہونیوالا خلاءمدتوں پورا نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی نماز جنازہ کے موقع پر شرکاءسے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا۔ مرحوم کی ان کے آبائی علاقے ژوب کے عرفان کاسی سٹیڈیم میں نمازجنازہ ادا کی گئی جس میں صوبائی وزرائ، ارکان اسمبلی، سینیٹرز، سیاسی قبائلی، مذہبی رہنماﺅں، معتبری علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں صوبائی وزراءڈاکٹر حامد خان اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال، سردار رضا محمد بڑیچ، سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل، رکن قومی اسمبلی عبدالقہار خان ودان، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے، عبیداللہ بابت، سردار مصطفی خان ترین، احمد جان، رضا محمد رضا، عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ، پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے صدر وصوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل، مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما و سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، ایف سی کمانڈنٹ قبائلی رہنما نوابزادہ محبوب جوگیزئی، نوابزادہ عابد سمیت ہزاروں کی تعداد میں لو گوں نے شرکت کی۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آسودہ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر سابق سینیٹر رضا محمد رضا نے افغان قونصل جنرل، محمد خان اچکزئی اور افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا تعزیتی بیان پڑھ کر سنایا۔
مندوخیل