;نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت، چین کی ایک بار پھر بھارتی کوشش کی مخالفت
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شامل ہونے کی خواہش پر پانی پھیر دیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت اگلے ماہ سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں منعقدہونیوالے نیوکلیئر سپلائر گروپ کے اجلاس میں بھارت کی طرف سے گروپ کا رکن بننے کی مخالفت کریگا۔ گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کے این ایس جی میں شامل ہونے کے بارے میں چین کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ چین این ایس جی میں نان این پی ٹی ممالک کی شمولیت کے حوالے سے ارکان کا اتفاق رائے چاہتا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے حال ہی میں بیجنگ میں ”ون بیلٹ ون روڈ“ فورم کا بائیکاٹ کیا تھا جس کی وجہ سے چین بھارت کی طرف سے این ایس جی کا رکن بننے کی مخالفت اب زیادہ شدت سے کرےگا۔
چین مخالفت