بانی متحدہ کے ریڈوارنٹ، ایف آئی اے انٹرپول کو دستاویزات نہ دے سکی، 12 جون تک مہلت کی درخواست منظور
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے بانی متحدہ کے ریڈوارنٹ کیلئے انٹرپول کو دستاویزات فراہم نہ کرسکی انٹرپول نے ایف آئی اے کی 13 جون تک مہلت کی درخواست منظور کرلی، ایف آئی اے نے دستاویزات کے لئے سندھ کے محکمہ داخلہ سے رابطہ کر کے بانی متحدہ کے خلاف دستاویزات، حلفیہ بیانات اور مقدمات کے چالان صولت مرزا اور منہاج قاضی کے بیان اور دو مقدمات کے چالان بھی طلب کئے ہیں۔ ایف آئی اے نے بانی متحدہ کے دائمی وارنٹ کی تصدیق شدہ کاپی بھی مانگ لی ہے سندھ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات تیار کر رہے ہیں۔