مقبوضہ کشمیر : پانچ شہریوں کی شہادت پر شدید کشیدگی‘ مظاہرے‘ شیلنگ 22 زخمی....
سرینگر (نیٹ نیوز+ ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی اور بھارت کیخلاف کشمیریوں کے مظاہرے بدستور جاری ہیں۔ مختلف اضلاع میں ہزاروں کشمیریوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ ادھر طلبا کے احتجاجی مظاہرے بھی جاری رہے۔ پلوامہ کالج کے طلبا اور بھارتی فورسز کے درمیان پھر شدید جھڑپیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے 22 طلباءزخمی ہوگئے۔ دوسری جانب حزب المجاہدین نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ جس پولیس کانسٹیبل نے بڈگام میں ایف سی آئی گودام کی حفاظت کے دوران 4رائفلیں اُڑا لیں تھیں وہ انکی صفوں میں شامل ہوگیا ہے۔ حزب المجاہدین کے ترجمان برہان الدین نے بھارتی خبر ایجنسی کو فون پر بتایا کہ پولیس کانسٹیبل سید نوید کا فیلڈ آپریشنل کمانڈر محمود غزنوی نے خیر مقدم کیا ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر پولیس نے تحریک حریت کے 5 مقامی رہنما¶ں پر مسلسل دوسرا سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمےر مےں ڈےموکرےٹک فریڈم پارٹی کے چےئرمےن شبےر احمد شاہ نے بھارتےہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ کے بےان کوکہ جموںو کشمیر میں تحرےک آزادی صرف ساڑھے تین اضلاع تک محدود ہے، مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی معلومات اتنی ناقص ہیں تو انہیں ریاست کی جغرافیائی اور سیاسی صورت حال سے جاننے کے لےے کسی اچھے استاد سے رجوع کرلےنا چاہےے۔ سرےنگر سے جاری اےک بےان مےں انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنماﺅں کے لئے شتر مرغ کی طرح حقائق سے آنکھےں چرانا سود مند ثابت نہیںہوگا۔ حالیہ نام نہاد پالیمانی انتخابات میں 95فیصدسے زائد کشمےرےوں نے بائےکاٹ کرکے دنیا پر واضح کردےاکہ جموںو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اور کشمےر کا بچہ بچہ آزادی چاہتاہے۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور ڈاکٹر غلام نبی فائی کی قیادت میں واشنگٹن میں وائٹ ہاﺅس کے سامنے سینکڑوں کشمیریوں نے کینڈل لائٹ مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرمظاہرے کے دوران مظاہرین زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو، مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کرو، اقوام متحدہ کشمیر کی قرادادوں پر عملدرآمد کراﺅ، مودی قصائی، مودی قاتل، مودی دہشتگرد جیسے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے اور انہیں نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ یہ مظاہرہ وائٹ ہاﺅس کے لوگوںکی بھی توجہ کا مرکز رہا اوروہ وہاں سے بار بار آکر دیکھتے رہے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کینڈل لائٹ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کی انتہاءہو چکی اب انٹرنیشنل کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کےلئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو فوری طور پر رکوانا پڑےگا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائٹ ہاﺅس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے شام پر حملہ کرایا کہ شام کے صدر نے لوگوں پر زہریلی گیس والے ہتھیار استعمال کیے۔ کیا انہیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بربریت نظر نہیں آرہی۔ اگر عالمی برادری نے اس موقع پر اپنا کردار ادا نہ کیا تو یہ انکا دوہرا معیار ہوگا۔ مظاہرے سے سرینگر سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماءسید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا۔ ناروے مےں کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلےمانی رہنما، کشمیر پارلیمانی گروپ کے چیئرمین اور خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن کنوٹ اریلڈ ہرےدے نے پارلیمنٹ میں ایک قراداد پیش کر دی جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورت حال کو انتہائی کشید ہ اور کشمیر کو ایک سنجیدہ اور حل طلب تنازعہ قراردےا گےا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قرارداد مےں کہا گےا ہے کہ تنازعہ کشمےر دوایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایسا مسئلہ ہے جو کسی بھی وقت خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ کشمیر کا شمار ان خطوں میں ہوتاہے جہاں سب سے زےادہ تعداد مےں فوج تعینات ہے اوریہ صورت حال عالمی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے زیادہ سرگرم کردار ادا کرنا چاہیے۔ قرارداد مےں کہا گےا ہے کہ ناروے کو یورپی یونین، امریکہ اور دیگر ممالک کے اشتراک سے اقوام متحدہ یا دیگر بین الااقوامی فورمز پر تشدد کو کم کرنے، انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کوششےں کرنے کا جائزہ لینا چاہیے۔ کشمیری سیکنڈے نیوین کونسل کے سربراہ سردارعلی شاہ نواز خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ناروے کے وزیرخارجہ بورگے برندے 23 مئی کوپارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرپر پالیسی بیان دےں گے۔ اسی طرح بھارت کے سابق وزےر اور کانگرےس رہنما اےڈورڈو فلےرو نے خبردار کےا ہے کہ مسئلہ کشمےرکے سےاسی حل مےں ناکامی کشمےر مےں عراق اور شام کی طرز پر بڑے پےمانے پر خانہ جنگی کا باعث بن سکتی ہے۔ گزشتہ روز جاری اےک بےان مےں انہوں نے کہاکہ بھارت کو وادی کشمےر مےںحالات معمول پر لانے کے لےے سول سوسائٹی اور کشمےری گروپوں کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے چاہےے۔ فلےرو نے کہاکہ کشمےر مےں عوامی احتجاجی تحرےک کے دوران تقرےباً دس ہزار افراد کو قتل اور زخمی کردےا گےا ہے جبکہ اےک ہزار نوجوان جےلوں مےں نظربند ہےں۔ انہوں نے کہا انسانی حقوق کی بے شمار خلاف ورزےاں کی جارہی ہےں اور کشمےر مےں بھارت کی پہچان صرف اس کی فوج ہے جبکہ ارکان اسمبلی اور سول حکومت کہےں دکھائی نہےں دےتی۔
سرینگر(آن لائن) بھارت اپنے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں میں جذبہ حریت اور پاکستان سے لگا¶ کو ختم نہ کرسکا جسکی واضح مثال حال ہی میں مقبوضہ وادی کے ضلع پلوامہ میںکھیلے گئے کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں نے پاکستان کا قومی ترانہ گا کر میچ کا آغاز کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سر ینگر کے علاقے پلوامہ میں گزشتہ روز2 ٹیموں پلواما ہنڈرز اور پامپورہ 9کے درمیان کھیلے گئے میچ سے قبل کھلاڑیوں نے پاکستان کا قومی ترانہ گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد بھارتی ایوان میں بھونچال آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسی قسم کا کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا اس میچ کی بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس میچ میں بھی کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ زیب تن کر رکھی تھی ٹیم ممبرز نے میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بھی گایا تھا۔
کشمیری کھلاڑی