• news

بھارتی لڑکی عظمیٰ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج طلب کرلیا‘ بغیر سکیورٹی کلیئرنس آنیوالے بھارتی سفارتکار پر برہمی‘ باہر نکال دیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ بھارتی لڑکی کی پاکستانی نوجوان کے ساتھ شادی کے معاملے پر عظمی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اصالتاً 24 مئی کو عدالت طلب کرلےا ہے عدالت نے عظمی کے مبےنہ شوہر کو اس کی سفری دستاوےزات آج عدالت مےں پےش کرنے کا حکم دےا ہے عدالت نے بھارتی سفارتی اہلکار کی بغےر سکےورٹی پاس عدالت مےں داخلے کوشش پر للےت کمار کو احاطہ عدالت سے باہر نکال دےا ہے۔ پےر کے روز کےس کی سماعت عدالت عالےہ کے جسٹس محسن اختر کےانی نے کی عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو بھارتی لڑکی عظمی کے کونسل بےرسٹر شاہنواز نون نے موقف اختےار کےا کہ اس کی موکلہ کو اپنے ملک جانے کے لئے سفری دستاوےزات نہےں دی جا رہی ہےں بلکہ ان کو مختلف نوعےت کے مقدمات مےں پھنساےا جا رہا ہے اس پر وزارت خارجہ کی خاتون آفےسر نے عدالت کو بتاےاکہ عظمی کی پولےس مقدمات مےں حاضری سے استثنٰی دے دےا گےا ہے جبکہ ڈپلےکےٹ سفری دستاوےزات کے لےے وزارت داخلہ کو لکھ دےا گےا ہے۔ عدالتی استفسار پر وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتاےا کہ متبادل سفری دستاوےزات کا کےس وزارت داخلہ کو بجھواےا گےا ہے فاضل عدالت نے خاتون کے مبےنہ شوہر سے استفسارکےا کہ کےا عظمیٰ کی سفری دستاوےزات ان کے پاس ہےں جس پر طاہر علی نے عدالت کو بتاےا کہ اس کے پاس عظمٰی کے سفری دستاوےزات موجود ہےں عدالت نے طاہر علی کو آج عظمی کے سفری دستاوےزات عدالت مےں پےش کرنے کا حکم دےتے ہوئے بھارتی خاتون عظمی کو 24مئی کو عدالت طلب کر لےا ہے۔ درےں اثناءبھارتی ہائی کمےشن کے اےک اہلکار للےت کمار نے بغےر سکےورٹی کلےرنس عدالت مےں داخل ہونے کی کوشش کی جس پرعدالت نے مذکورہ اہلکار کو احاطہ عدالت سے باہرنکال دےا ہے۔
عظمیٰ /طلبی

ای پیپر-دی نیشن