• news

اسرائیل میں ٹرمپ کو شرمندگی‘ میلانیا نے ریڈ کارپٹ پر ہاتھ جھٹک دیا

تل ابیب(نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ کو اسرائیل میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ریڈ کارپٹ پر اہلیہ میلانیا نے صدر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا۔ صدر ٹرمپ اسرائیل پہنچے تو ائیرپورٹ پر انکی بیوی میلانیا کے ساتھ انکے تعلقات کشیدہ نظر آئے۔ ٹرمپ نے بیوی کی طرف ہاتھ بڑھایا تو میلانیا نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا اس پر صدر ٹرمپ نے خود ہاتھ بڑھا کر ان کا ہاتھ پکڑلیا۔

ای پیپر-دی نیشن