• news

لاہور کینٹ کلب میں سکریبل ٹورنامنٹ کا انعقاد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن نے لاہور کینٹ کلب میں سکریبل ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں پنجاب سے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں پنجاب کے صدر خالد جاوید، سیکرٹری سکواڈرن لیڈر صفدر علی، کرنل اظہر خواجہ، سہیل منور آغا، صفدر اسلم، سید زاہدہ ارشد ر¶ف، نعیم، عقیلہ خان، حامد اکبر صاحب، میڈم فریدہ، سید زاہد محمود اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سکریبل گیم کا پہلی دفعہ انعقاد مائنڈ سپورٹس اکیڈمی نے کیا جس میں شطرنج، بارہ ٹین، کارڈز اور سکریبل کو شامل کیا گیا۔2013ءمیں کراچی سے تعلق رکھنے والے معیض اللہ نے پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ حال ہی میں ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں یوتھ ورلڈ مقابلے میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پہلے نمبر پر سری لنکا نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ سکریبل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر خالد جاوید نے مزید بتایا کہ یہ دماغ کی گیم ہے اور شطرنج اور کارڈز کی طرح اس گیم میں بھی آپ اپنے ذہن کا استعمال کرتے ہوئے الفاظ کو جوڑتے ہیں جو انتہائی ذہانت کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ آخر میں مہمان خصوصی کرنل اظہر خواجہ نے میچ کے ایکسپرٹ کیٹگری کے ونر کھلاڑی ارشد رائے اور رنراپ کھلاڑی خالد جاوید کو شیلڈز دی اور باقی کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن