2 بار فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر عمراکمل کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا : انضمام الحق
لاہور(نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عمراکمل کے فٹنس ٹےسٹ پاس نہ کرسکنے کی تصدےق کردی اور کہا ہے کہ عمر اکمل فٹنس مسائل کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ عمر اکمل پاکستان کپ سے قبل فٹ تھے لیکن ٹیم مینجمنٹ ہر سیریز سے پہلے ہر کھلاڑی کا فٹنس ٹیسٹ لیتی ہے اور جب برمنگھم میں چیمپئنز ٹرافی کےلئے لگائے کیمپ میں عمراکمل کا 2 بار ٹیسٹ لیا گیا تو وہ دونوں بار فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔