عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس کے معاملے پر سینٹ میں تحریک التوا جمع
اسلام آباد(اے این این) پاکستان پیپلز پارٹی نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں تحریک التوا پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران نیجمع کرائی ہے۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی طرف سے کلبھوشن کی پھانسی روکنا حکومت کی ناکامی ہے، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کے کیس کا دفاع نہیں کرسکا۔ واضح رہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کر رکھی ہے اور عالمی عدالت نے دونوں ممالک کے موقف سننے کے بعد بھارتی جاسوس کی سزائے موت پر عمل درآمد رکوا دیا ہے۔