• news

تہران سٹی کونسل کے انتخابات اصلاحات پسندوں نے جیت لیے

تہران(این این آئی) ایرانی دارالحکومت کے انتخابات بھی اصلاحات پسندوں نے جیت لیے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹی کونسل کی تمام اکیس نشستوں پر اصلاحات پسندوں کے سیاسی دھڑے کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس سے قبل تہران کونسل قدامت پسندوں کے زیر اثر تھی۔ حسن روحانی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اسے اصلاحات پسندوں کی ایک اور بڑی فتح تصور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن