• news

بلوچستان کے 247 ترقیاتی منصوبوں میں 2 ارب 60 کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، رواں مالی سال میں صرف 247 منصوبوں میں 2 ارب 60 ارب روپے ہڑپ کئے گئے ، محکمہ خزانہ بلوچستان کی قائم کردہ کمیٹی نے پردہ چاک کر دیا ، کمیٹی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی رپورٹ ایڈیشنل سیکرٹری ترقیات کو مراسلہ تمام شواہد کے ساتھ بھیجا گیا۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے سال 2016-17کے بجٹ کے پی ایس ڈی کے منصوبوں کی جانچ پڑتال کے لئے ایک ٹیم رواں ماہ بنائی گئی ۔ جس نے پی ایس ڈی پی میں شامل 2 ہزار 293 منصوبوں میں سے صرف 247 پر کام کیا ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان 247 منصوبوں کے اخراجات میں تقریبا 2 اعشاریہ 6 بلین روپے کا فرق ہے ۔اس تناسب سے اگر تمام 2 ہزار 293 منصوبوں کی جانچ پڑتال ہو تو کل 260 بلین روپے کا فرق سامنے آسکتا ہے ۔ گھپلا سامنے آنے کے بعد حکومت بلوچستان نے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ٹیم کے ممبران کیخلاف کارروائی کر ڈالی اور ڈی جی ٹریژیز ہمایوں خان کو اوایس ڈی جبکہ دیگر کا تبادلہ کر دیا گیا ۔ محکمہ خزانہ زراعت کے وزیر کے منظور نظر آفیسر کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن