• news

سندھ کے 85 فیصد لوگ گندا، کراچی کے شہری غیرفلٹر شدہ پانی پی رہے ہیں: میئرکراچی

کراچی (آن لائن) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ کے 85 فیصد لوگ گندا پانی جبکہ کراچی کے شہری غیر فلٹر شدہ پانی پی رہے ہیں جس کے باعث کراچی میں بیماریاں پھیل رہی ہیں ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور اس کی ورکنگ ناکام ہوگئی ہے، صفائی ستھرائی کو سنجیدہ لینا ہوگا، جو رقم چینی کمپنی کو کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی کی مد میں ادا کی گئی ہے اس سے آدھے پیسوں میں کراچی کے مقامی لوگ یہ کام باآسانی کرسکتے ہیں، کراچی کے دونوں اضلاع میں چینی کمپنی کے اشتراک سے کچرا اٹھانے کا تجربہ بری طرح سے ناکام رہا ہے ، کے ۔الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کو ختم کرنی ہوگی، ہم اس کے لئے بھرپور احتجاج کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے یہ شہریوں کے ساتھ ظلم ہے ، کراچی میں مقامی سطح پر ٹیلنٹ کو ابھرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہے، یہ بات انہوں نے انو بھائی پارک ناظم آباد میں کرکٹ پویلین اور انڈور گیمز ہال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وہ معروف کرکٹر شاہد آفریدی سے بھی درخواست کریں گے کہ انو بھائی پارک میں بھی نئے لڑکوں کو کرکٹ کی ٹریننگ دیں اور اس پویلین کا افتتاح بھی وہ خود کریں انہوں نے کہا کہ تقریب میں انڈر 14 ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹر بھی موجود ہیں جن میں کاشان فہیم سرفہرست ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن