• news

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کرنسی سمگلر گرفتار، 60ہزار یورو برآمد

اسلام آباد(آن لائن)کسٹم حکام نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،ملزم سے 60 ہزار یورو برآمد کر لیے گئے، ملزم نجی پرواز کے ذریعے دبئی کرنسی سمگل کرنا چاہتا تھا۔ ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کرملزم سے 60 ہزار یورو برآمد کر لیے گئے، ملزم کے نیٹ ورک میں موجود ملزمان پہلے بھی کرنسی سمگلنگ کی وارداتوں میں مطلوب رہے ہیں۔ محکمہ کسٹم نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔کسٹم حکام کے مطابق اداروں کو اس نیٹ ورک کی پہلے سے تلاش تھی یہی وجہ ہے کہ ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ کسٹم ٹیم نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن