سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل پنشنرز کی زکوٰۃ کٹوتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل پنشنرز کی زکوۃ کٹوتی کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پی ٹی سی ایل ایمپلائز ٹرسٹ بنام وزارت مذہبی و اقلیتی امور کیس کی سماعت کی پنشنرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی سی ایل پنشنرز ’’صاحب نصاب‘‘ کے زمرے میںنہیںآتے2004 میں پی ٹی سی ایل ریٹائرڈ ملازمین کے 794ملین روپے کاٹے گئے۔ پی ٹی سی ایل اور مذہبی امور کے سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے زکوٰۃکٹوتی قانون کے مطابق ہے۔