• news

’’اشتعال انگیز تقاریر‘‘ فاروق ستار کی 31 مقدمات میں ایک ماہ کیلئے ضمانت

کراچی(نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کیخلاف میڈیا ہائوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقاریر کے 31 مقدمات میں ایک ماہ کیلئے ضمانت منظور کرلی گئی۔مقامی عدالت نے زرضمانت میں کمی کی درخواست مسترد کردی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں‘ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کے لئے جھوٹے الزام لگئے جاتے ہیں‘ ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل ہوتا رہا ہے‘ ہم پر قائم مقدمات واپس لئے جائیں۔ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کے لئے جھوٹے الزام لگائے جاتے ہیں۔ 23 اگست کو ہم نے نیک نیتی سے ایک فیصلہ کیا۔ 22 اگست کا مقدمہ ہم پر نہیں بنتا ہم پر قائم مقدمات واپس لئے جائیں۔ غداری کے الزام سے بہتر عزت کی موت ہے ، ہم سے غداری کے لیبل ہٹایا جائے، متحدہ کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ، غداری کا الزام لیکر جینا نہیں چاہتے بلکہ عزت کی موت مرنا چاہتے ہیں ۔ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے جبکہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن