• news

بنکاک : ہسپتال کے باہر دھماکہ‘ 24 افراد زخمی

بنکاک (اے ایف پی‘ نیٹ نیوز) مشرقی ایشیائی ریاست تھائی لینڈ کے دار الحکومت بنکاک کے ایک ہسپتال کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ہسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکہ فرامونگ کتکلاؤ نامی ایک ہسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا، جو فوجیوں اور ان کے اہلخانہ کے علاج و معالجے کے حوالے سے مشہور ہے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی، تاہم تھائی فوجیوں نے ہسپتال کے داخلی راستوں کو سیل کر دیا۔ تھائی لینڈ پولیس کی بم ڈسپوزل ٹیم کے کمانڈر کمتھورن اوکھاروین نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’ہم نے ایسے ٹکڑے تلاش کیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن