گیسٹ ہائوس پر حملہ دہشتگردی ،انکوائری کر رہے ہیں: افغان پولیس
کابل( اے ایف پی) افغان پولیس نے کابل میں گیسٹ ہائوس پر حملہ کی تحقیقات شروع کر دی، اسے دہشتگردی کی کارروائی کہا گیا ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ، ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش نے کہا ممکن ہے طالبان نے یہ حملہ کیا ہو، ادھر فن لینڈ نے اپنی شہری خاتون کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے، یہ بات ترجمان وزارت خارجہ نے کہی۔جرمن خاتون اور اسکا محافظ مارے گئے تھے۔