• news

حکو مت کیساتھ ناکام مذاکرات کے بعد کسان اتحاد کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔ کسان اتحاد نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ کسان اتحاد نے 27 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز کسان اتحاد کے وفد نے مشیر ریونیو ہارون اختر خان اور ایف بی آر کے حکام کے ساتھ بات چیت کی۔ اتحاد کا مطالبہ ہے کہ زرعی مداخل پر جی ایس ٹی ختم کیا جائے اور دوسری رعایات دی جائیں۔ تاہم حکومتی وفد نے ایسی کوئی یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا جس پر کسان اتحاد نے کہا ہے کہ 27 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن