• news

خاتون بائیکر کا خیبر پی کے میں تنہا سفر کرنے کا قومی ریکارڈ

لاہور(سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس ) 24 سالہ گل افشاں طارق نے صوبہ خیبرپی کے کا بائیک پر تنہا سفر کرکے قومی ریکارڈ قائم کردیا۔ 22 روز کے دوران شانگلہ، سوات، مانسہرہ، گلگت بلتستان، چترال، مالاکنڈ، اپر دیر، لوئر دیر اور دیگر اضلاع کا سفر کیا۔ گل افشاںنے کہا کہ 6 مئی 2017 کو سفر کا آغاز کیا تھا اور ارادہ تھا کہ مو 3000 کلومیٹر کا سفر کروں گی۔ اب تک 4000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکی ہوں اور اگلی منزل کوہاٹ ہے۔جہاں سے پشاور جاﺅنگی اور پریس کانفرنس کروںگی۔اخراجات کیلئے حکومت اور دیگر آرگنائزیشن سے رابطہ کیا تھا تاہم انھوں نے میری مدد سے انکار کردیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن