پنجاب کبڈی چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے باہمی تعاون سے انٹر ڈویڑن پنجاب کبڈی چیمپئن شپ 24اور 25مئی کو پنجاب سٹیڈیم میں ہوگی ۔ میاںمحمد منیر، چوہدری محمداعجاز اور انیس شیخ نے بتایا کہ چیمپئن شپ 7سال بعد ہورہی ہے،18سے 22سال کی عمر کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔ پروفیشنل یا کسی بھی ادارہ کے کھلاڑی کو حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔ انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے بھر پور تعاون پر ڈی جی سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ میاں محمد منیر نے کہا کہ پنجاب کبڈی چیمپئن شپ کا انعقاد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے روایتی کھیلوں کی بحالی کا حصہ ہے اور اس ایونٹ سے کبڈی کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔ سپورٹس بورڈپنجاب کبڈی کی ترقی کےلئے بہترین اقدامات کر رہا ہے۔ ڈائریکٹرسپورٹس انیس شیخ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی پنجاب کا روایتی کھیل ہے اس کے فروغ کےلئے پنجاب سپورٹس بورڈ ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔پنجاب کبڈی چیمپئن شپ کا انعقاد سپورٹس بورڈپنجاب کے تعاون سے ہورہا ہے جس میں مالی امداد کے علاوہ رہائشی سہولیات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ ہوں گے۔ ڈائریکٹر سپورٹس نے مزیدکہا ہے کہ 25مئی کو سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ کمپلیکس پر انٹرسکولزاور کالجز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ بھی منعقد ہوگی۔