کھیل کی ترقی کیلئے پی ایچ ایف اور ایف ایف سی میں معاہدہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے قومی کھیل کی ترقی کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے بریگیڈئر (ر) عابد محمود جبکہ سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت ایف ایف سی پاکستان ہاکی ٹیم کو سپانسر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مدد کرے گی۔ تقریب کے موقع پر ایف ایف سی اور پی ایچ ایف کی جانب سے ہائی آفیشلز نے بھی موجود تھے۔