• news

اشتعال انگیز تقاریر‘ گلفراز خٹک سمیت متحدہ کے 11کارکنوں کی ضمانت منظور

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے اشتعال انگیز تقاریرمیں سہولت کاری کے الزام میں گلفراز خٹک سمیت ایم کیو ایم کے 11 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔ تمام ملزموں کو ایک، ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں بائیس اگست کو متحدہ قائد کی جانب سے کی جانے والی پاکستان مخالف تقریر میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم رہنما گلفراز خٹک سمیت 11ملزموں کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر گلفراز خٹک، حسن عالم ، انتخاب حیدر سمیت دیگر ملزم عدالت میں موجود تھے۔ملزموں کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ میرے موکلین پر لگائے گئے الزامات سیاسی ہیں۔ لہذا انہیں ضمانت دی جائے ۔ جس پر عدالت نے ملک مخالف تقریر میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار 11کارکنا ن کی ضمانت منظور کرلی۔ اس موقع پر عدالت نے انہیں ایک ، ایک لاکھ زرضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن