• news

پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا میں ریاستی اداروں پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم بنا دی

لاہور(خصوصی رپورٹر) ملک بھر کی طرح صوبہ پنجاب میں سوشل میڈیا کی ریاستی اداروں پر بے تکی تنقید کا حکومت پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تین ماہرین کی ٹیم بنائی ہے۔ کابینہ کی سب کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی وزارت داخلہ کو بھی ارسال کی ہیں۔ پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف اس طرح کی مہم کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملکی وقار کو نقصان پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے تانے بانے بیرون ملک یا اندرون ملک جہاں بھی ملتے ہیں انہیں بے نقاب کریں گے اور ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن