• news

کشمیری کو جیپ سے باندھنے والے میجر کیلئے میڈل، ایمنسٹی کی مذمت، بھارتی فوج ظالمانہ توہین آمیز سلوک پر عمل پیرا ہے: آکارپٹیل

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میجرلیتول گگوئی کو میڈل دینے کی مذمت کی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل آکار پٹیل نے کہا ہے کہ میجرلیتول گگوئی کو فوجی اعزاز دینا انسانی حقوق کیلئے اظہار حقارت ہے۔ گزشتہ روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر میجر کو ایوارڈ دینا بھارتی فوج کی پرتشدد پالیسی کی حمایت کا اظہار ہے۔ بھارتی فوج ظالمانہ توہین آمیز سلوک اور تشدد پرعمل پیرا رہنا چاہتی ہے۔ اس طرح کشمیریوں سے غیر اسنانی سلوک کرنے والوں کو سزا کا خوف نہیں رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن