وزیراعظم کل کول پاور پلانٹ ساہیوال کا افتتاح کریں گے، شہباز شریف 2 گھنٹے قبل آئیں گے
کمیر (نامہ نگار) ساہیوال کول پاور پلانٹ وزیراعظم کے افتتاح کرنے سے دو گھنٹے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کول پاور پلانٹ پر پہنچیں گے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 25 مئی کو شام 4 بجے کول پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ انکے ساتھ وفاقی وزراء سرکاری افسران اور 30 کے قریب میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ کول پاور پلانٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے آئیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب وہاں پر ہونیوالے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور کیبنٹ ڈویژن کے اجلاس کی صدرات بھی کریں گے۔ اجلاس سے فارع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پانچ رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعظم کی آمد پر استقبال کریں گے۔ ایک ہزار افراد کو تقریب میں مدعو کیا گیا فی الحال لوکل پریس کیلئے نو لفٹ کا بورڈ لگایا گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شاید لوکل پریس کے چند صحافیوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاسکتی ہے۔ لاہور، اسلام آباد سے 40 کے قریب صحافیوں کی آمد متوقع ہے۔