• news

شیخوپورہ: جعلی ڈگریوں اور اسناد پر بھرتی ہونیوالے 30پی ٹی سی ٹیچر نوکری سے برخاست

شیخوپورہ (سلطان حمید راہی) محکمہ تعلیم تحصیل شیخوپورہ میں ایک کروڑ روپے رشوت کے عوض جعلی ڈگریوں اور اسناد اور جعلی احکامات کے ذریعے بھرتی ہونے والے 30پی ٹی سی ٹیچروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ٹیچروں کو بھرتی کرنے والے ڈپٹی ڈی ای او اور اسکے ماتحت کلرکوں کیخلاف رپورٹ تیار کر کے نیب پنجاب کو بھی بھیجی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 1996 میں ان ٹیچروں کو بھرتی کر کے ان کے تقرر ناموں پر فرضی ڈسیپچ نمبر لگائے گئے۔ جس کا راز کھلنے پر4 مرتبہ تحقیقات شروع ہوئیں مگر نادیدہ قوتوں نے انہیں رکوا دیا اور با اثر سیاسی شخصیات تحقیقات کی تکمیل میں آڑے آتی رہیں چند ماہ قبل جعلی بھرتیوں کی ازسرنو تحقیقات کے لئے پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول طارق ریاض کو مامور کیا گیا جن کی رپورٹ پر 30ٹیچروں کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات ڈی ای او شیخ حسنات احمد نے جاری کر دیے گزشتہ روز ان کے دفتر میں 15برخاست ہونے والے ٹیچروں نے شدید ہنگامہ کیا اور ڈی ای او اور ان ٹیچروں کے درمیان جھگڑا ہوا جہاں ڈی ای او نے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن