مصطفی آباد/للیانی: زیرولائن کراس کرنیوالے 4نوجوانوں کو رینجرز نے پولیس کے حوالے کردیا
مصطفیٰ آباد/للیانی(نامہ نگار)زیرو لائن کراس کرنے پر رینجرز اہلکاروں نے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے 4موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے مصطفی آباد پولیس کے حوالے کر دیا ۔بتایا گیا کہ مصطفی آباد کے نواحی سرحدی گاؤں چٹھیانوالہ کے عبدالستار میو کی بیٹی کی شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ شادی میں شرکت کے لیے آئے 4مہمان سمران خان،روزدار خاں،عارف علی اور شمائم عارف 2موٹر سائیکلوں نمبری LER7670اور LEK8684 پر سوار ہو کر زیرولائن پر پہنچ گئے ۔زیرو لائن پر ڈیوٹی پر موجود رینجرز اہلکاروں مقبول حسین اور واجد حسین نے وصل کے ذریعے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ باز نہ آئے جس پر انسپکٹر 14ونگ البدر کوٹھی ستلج رینجرزمحمد اشفاق نے انہیں گرفتار کر لیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں مصطفی آباد پولیس کے حوالے کر دیا ۔