• news

ملتان: نجی ہوٹل سے نعش برآمد ورثا کا کارروائی سے انکار

ملتان (این این آئی) تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے میں ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق نیو ملتان میں واقع ایک نجی ہوٹل کے کمرے سے اڈا بند بوسن کا رہائشی 40سالہ زاہد ولد ربنواز مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر ہوٹل کے کمرے سے شواہد اکٹھے کئے اور تحقیقات کے بعد پولیس اس نتیجہ پر پہنچی کہ موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے واقعہ ہوئی، لواحقین نے زاہد کی موت کو قدرتی قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا، جس کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن