وزارت خزانہ کی یقین دہانی، ایپکا نے پارلیمنٹ کے سامنے کل ہونے والا دھرنا منسوخ کر دیا
راولپنڈی (آن لائن) آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں گریڈ1سے 16کے سرکاری ملازمین کی نمائندہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) نے 25مئی کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے وزارت خزانہ کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے یقین دہانی کے بعد احتجاج کا جواز ختم ہو گیا ہے اگر مقامی سطح پر کوئی تنظیم ایپکا کا نام استعمال کر ے تو یہ اس کا ذاتی فعل اور اقدام ہے جس کا ایپکا سے کوئی تعلق نہیں ایپکا کے مرکزی میڈیا کوارڈی نیٹر راجہ شاہد محمود کے مطابق 25مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج سے ایپکا کا کوئی تعلق نہیں اگر کوئی تنظیم ایپکا کا پلیٹ فارم استعمال کر کے انتظامیہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرر ہی ہے۔