• news

ناکہ پر شہری کو فائر مارنے کی ویڈیو نیوز چینلز پر چلنے کے بعد پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (نامہ نگار)گرین ٹاؤن پولیس کے اہلکار کی ناکے پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے کی ویڈیو نیوز چینلز پر چلنے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔دو روز قبل ناکے پرگرین ٹاؤن کے پولیس اہلکارنے فائرنگ کر کے کار سوار واپڈا ٹاؤن کے رہائشی وقار علی کو زخمی کر دیا تھا،جو کہ ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا زیر علاج ہے ۔گزشتہ روز خمی کی ویڈیو نیوز چینلز پر چلنے پر پولیس حکام نے نامعلوم اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کرتا پولیس اہلکار صاف دکھائی دے رہا ہے جبکہ پولیس اپنے پیٹی بندبھائی کو بچانے کے لئے سرگرم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن