پی آئی اے پروازوں میں منشیات سمگلنگ روک تھام اقدامات طیاروں کے مختلف حصوں میں سیل چسپاں کر دی گئیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کے طیاروں سے منشیات سمگلنگ کی روک تھام کی کوششیں جاری ہیں نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں کے مختلف حصوں پر سکیورٹی سیل چپکا دی گئیں کموڈ اور آسانی سے کھلنے والے حصوں پر سیل کے سٹیکرز لگا دئیے گئے۔ سٹیکر پھٹنے کی صورت میں پی آئی اے کا عملہ سکیوٹری سٹاف کو مطلع کرے گا کیبن کریو بھی سکیورٹی سٹیکرز کو چیک کرنے کا ذمہ دار ہوگا طیارے میں داخل ہونے والے ہر اہلکار کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔