وزیرخزانہ سے گورنر سندھ کی ملاقات‘ ترقیاتی منصوبوں اور امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ+ آ ئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر سندھ محمد زبیر کے درمیان ملاقات میں سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امنوامان کی صورت حال پر غور کیا گیا، اسحاق ڈار نے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ میں اقتصادی ترقی کیلئے مکمل تعاون کریگی، آئندہ بجٹ میں تمام صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے محصولات میں اضافہ سے صو بوں کو بھی زیادہ فنڈز منتقل کئے جارہے ہیں، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں جاری آپریشن سے امن کی کی صورت حال بہتر ہوئی اور سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔