رائے ونڈ سٹی کی 6 گلیوں کی تعمیر نو کے لئے ایک کروڑ کے فنڈز کا اعلان
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماءملک عرفان شفیع کھوکھر چیف کوآرڈی نیٹر ٹو ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے رائے ونڈ سٹی کی 6گلیوں جن میںگلہ ظہیر بابر نادرا کیاسک والا ،چودھری امین سٹریٹ ،جامع مسجد اہل حدیث سٹریٹ ،مین گلہ حاجی اعظم خاں والا ،گلی ماسٹر مقبول والی اورگلی چکی حاجی رحمت والی کی تعمیر نو کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا جس کے تحت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مذکورہ گلیوں میں پی سی سی اور ڈرینج کا مکمل انتظام کرے گا۔