کشمیری طلبہ ہلالی پرچم اٹھائے تکمیل پاکستان کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں : ابوالہاشم
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة لاہور کے مسﺅل ابوالہاشم ربانی نے کہا ہے کہ کشمیر ی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اٹھائے تکمیل پاکستان کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں۔ہر کشمیری کی زبان پر پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کا نعرہ ہے۔حافظ محمد سعید نے سال2017کشمیر کے نام کیا تھا۔انکی نظربندی کی وجہ سے کشمیری قوم بھی پریشان ہے۔پاکستان سے محبت کے جرم میں کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے لیکن عالمی دنیا گونگی بہری بن چکی ہے۔پاکستانیوں کے قاتل،دہشت گرد کلبھوشن کے سزائے موت کے فیصلے پر عمل ہونا چاہئے۔