منظور وٹو سے ڈاکٹر حسن محی الدین کی ملاقات
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اس موقع پر سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، اپوزیشن جماعتوں کے متوقع الائنس اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انصاف کی عدم فراہمی پر گفت و شنید کی گئی۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن، پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا طوق بن چکے ہیں۔